جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت غریب کے ضبط کو مت آزمائے، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ فوری واپس لے : قمر زمان کائرہ

حکومت غریب کے

لاہور : قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت غریب عوام کے ضبط کو مت آزمائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، تمام مصنوعات کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے اضافہ

انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کے ضبط کو مت آزمائے، اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ حکومت صرف آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر ملک چلا رہی ہے۔ عوام ان کی ترجیح نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا اس کٹھ پتلی اور نااہل حکومت کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں۔ پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافہ صنعتی پیداوار اور برآمدات کیلے بھی تباہ کن ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں