جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گورنر پنجاب کی یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر سے ملاقات

نائب صدر سے

لاہور : چوہدری سرور نے یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر سے ملاقات میں کہا کہ صرف پاکستان اور افغانستان نہیں، پوری دنیا میں امن چاہتے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نائب صدر یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر فابیو سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر فابیو نے نے افغانستان میں امن کیلئے پاکستانی کردار کو سراہا اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں : جی ایس پی پلس معاہدے سے تجارت کو فائدہ ہوا : وزیر اعظم عمران خان

دونوں رہنماؤں کے دوران مسئلہ کشمیر اور بھارتی افواج کی امن کیخلاف سازشوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان کے ارکان یورپی پارلیمنٹ سے بہترین تعلقات ہیں۔ صرف پاکستان اور افغانستان نہیں، پوری دنیا میں امن چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن اور بھارت امن دشمنوں کے ساتھ ہے۔ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے معاملے میں کامیاب ہوں گے۔ جی ایس پی پلس سے اب تک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا فائدہ ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں