جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گورنر سندھ کی نواب شاہ میں حلیم عادل شیخ پر حملہ کی مذمت

عادل

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نواب شاہ میں حلیم عادل شیخ پر حملہ کی مذمت کی ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی، واقعہ میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نواب شاہ میں حلیم عادل شیخ کے قافلے پر حملہ

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، حملہ صوبے کا امن خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے، سیاسی مخالفین کو ظلم و جبر کے ذریعہ دبانے کی مکروہ سازش ہے۔

متعلقہ خبریں