جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران اسماعیل جی ڈی اے کو منانے پہنچ گئے، راضی کرنے نہیں آیا، کوئی روٹھا ہی نہیں

کراچی : گورنر سندھ ناراض جی ڈی اے کو منانے کنگری ہاؤس پہنچ گئے۔ پیرپگارا نے بھی وعدے پورے نہ کرنے پر وفاقی حکومت سے تحفظات کا اظہار کردیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ف) سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق پیرپگارا نے گورنر سندھ کے سامنے جی ڈی اے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سرکار نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے گئے۔

پیرپگارا نے کہا کہ آپ کراچی کو بھی دیں لیکن ہمیں بھی ترقیاتی کام چاہئیں، صرف ایم کیوایم ہی نہیں ہم بھی اتحادی ہیں۔

گورنر سندھ کا کام سیاست کرنا نہیں، اجتناب کریں : مرتضیٰ وہاب

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بولے کسی کو راضی کرنے نہیں آیا تھا یہاں کوئی روٹھا ہی نہیں تھا۔ جی ڈی اے اور پی ٹی آئی مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہیں، ملاقات میں وفاق کے اداروں سے وابستہ مسائل پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے پیرپگارا سے کہا کہ ملک کے معاشی حالات خراب تھے اب کچھ بہتر ہوئے ہیں لہذا وعدے پورے کریں گے۔

متعلقہ خبریں