جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

گورنر سندھ کا آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ، آخری وارننگ بھی دیدی

عمران اسماعیل

کراچی: گورنر سندھ نے آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ آخری وارننگ دیتا ہوں کسی کو بھی کچھ ہوا تو آئی جی کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ کو تبدیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آخری وارننگ دیتا ہوں کسی کو بھی کچھ ہوا تو آئی جی کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا آج ہمیں قائد ایم کیو ایم کا دور یاد آتا ہے، آئی جی سندھ بے بس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کا حلیم عادل شیخ کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس، رپورٹ طلب

ان کا کہنا تھا کہ لاکرسے سانپ کا نکلنا عجیب تماشہ ہے سمیر شیخ کے ساتھ بھی وہی رویہ اپنایا گیا جیلر اے ٹی سی کے آرڈر کو نہیں مانا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کسی بھی منتخب رکن کے پاس کوئی سیکیورٹی نہیں، حلیم عادل شیخ الیکشن کا جائزہ لینے گئے تھے کسی سے لڑنے نہیں، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں