مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے لیے آئندہ ہفتے اہم پیشرفت متوقع

اسلام آباد: مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے لیے عملی اقدامات پر کام تیز ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے لیے کوششیں تیز ہوگئی ہیں، مدارس کی رجسٹریشن کے لئے معاملات درست سمت کی طرف جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے آئندہ ہفتے اہم پیش رفت ہوگی، مدارس کی رجسٹریشن کے لئے تمام صوبوں میں دو دو مراکز قائم کئے جائیں گے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ایک ایک مرکز قائم ہوگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق کوشش کی جائے گی کہ ایک سے ڈیڑھ ہفتہ میں تمام مدراس کی رجسٹریشن مکمل کرلی جائے، اتحاد تنظیمات المدارس کے ساتھ  مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے ہیں، مدارس بورڈز کے چیئرمین کو ایڈجسٹ کرنے کے میکانزم پر بھی غور ہورہا ہے۔

Facebook
Facebook
YouTube
YouTube