جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں تعینات یونانی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

پاکستان میں تعینات

اسلام آباد : پاکستان میں تعینات یونانی سفیر نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں تعینات یونانی سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال میں تعاون پر گفتگو کی گئی، یونانی سفیر کی جانب سے افغانستان کیلئے پاکستان کے کردار اور انخلاء میں تعاون کو سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف سے اسپین کے وزیر خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف نے کہا کہ افغان عوام کے بہتر مستقبل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ پاکستان ہر طرح کی سیاحت، کاروبار اور کھیلوں کیلئے محفوظ ہے۔ ہر شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

یونانی سفیر نے کورونا کے کنٹرول کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں