جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بھارت نے منصوبے کے تحت بالاکوٹ حملےکا ڈرامہ رچایا؛ شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا پریس کانفرنس میں گرین لائن کے حوالے سے کہا کہ 28 تاریخ تک گرین لائن کے ٹینڈر کھولے گئے جبکہ جناح ایکسپریس اور گرین لائن کا کرایہ ایک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ بھارت نے منصوبے کے تحت بالاکوٹ حملےکا ڈرامہ رچایا۔ مودی سرکارنےاس جگہ بم گرائےجہاں کوئی بندہ نہیں تھا۔ بھارتی فضائیہ کےرنگ پسٹن گھسےہوئےہیں۔ بھارت کی جدیدآبدوزپاکستان کےنشانےپرآگئی تھی۔ وزیراعظم نےحالیہ کشیدہ صورتحال میں دانشمندانہ فیصلےکیے۔ شریف خاندان جونظرآتاہےوہ ہےنہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنےخرچ پرسیلون تیارکرائی،ہوسکتاہےبلاول کوضرورت پڑجائے۔ ایک ہزارارب روپیہ مختلف اکاؤنٹس سےادھرادھربھیجاگیا۔ شریف برادران کہتےکچھ اورکرتےکچھ ہیں۔ ساری گیم کےماسٹرمائنڈشہبازشریف ہیں۔ لوگ جیل جاتےہیں جرات سےتمام چیزوں کاسامناکرتےہیں۔ اگلےماہ آئی ایم ایف سےمعاہدہ ہواتومہنگائی میں مزیداضافہ ہوسکتاہے۔ کونسی بیماری ہے جواقتدارسےالگ ہوکرشریف برادران کونہیں لگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی والےچاہتےہیں ان کےکیس کراچی میں ہوں۔ ساری گیم کےماسٹرمائنڈ شہبازشریف ہیں جبکہ شریف برادران کہتےکچھ اورکرتےکچھ ہیں۔ فالودے،کچوری والوں کےنام پراربوں روپے بھیجے گئے۔ آصف زرداری پیسےدےسکتےہیں،وہ پیسےلگاتےبھی ہیں۔ سمجھوتہ ایکسپریس معاملےپرعالمی عدالت جانےکاسوچ رہاہوں۔ بھارت نےمنصوبےکےتحت بالاکوٹ حملےکاڈرامہ رچایا۔ مودی سرکارنےاس جگہ بم گرائےجہاں کوئی بندہ نہیں تھا۔ ہم بھارت سےمیزائل ٹیکنالوجی میں بہت آگےہیں

متعلقہ خبریں