جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاکستان کے یوم آزادی پر سعودی قیادت کی مبارکباد

یوم آزادی

ریاض: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

سعودی قیادت کی جانب سے صدر عارف علوی کے لیے تہنیتی پیغامات میں پاکستانی قوم کو یوم آزادی مبارک کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 14 اگست کے موقع پر صدر مملکت کا قوم کے نام پیغام

سعودی فرمانراو شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

 

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان کے لیے ہیں۔

متعلقہ خبریں