جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

محبوبہ سے شادی کے خاطر نکلی مسلمان بننے والا ہندو دلہا پکڑا گیا

ہندو

اترپردیش: بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک ہندو دولہے کا اپنی مسلمان محبوبہ سے شادی کی خاطر جھوٹ پکڑا گیا۔

اس جوڑے کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی جس کے بعد بات شادی تک پہنچ گئی جب کہ لڑکی کو معلوم تھا کہ اس کا ہونے والا شوہر مسلمان نہیں بلکہ ہندو ہے تاہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ لڑکی کے گھر والوں سے یہ راز رکھا جائے گا۔

جھوٹ اس وقت پکڑا گیا کہ جب مسلمانوں کے رسم و رواج کے مطابق ہونے والی شادی میں دولہے کو اردو بولتے سنا گیا، کچھ الفاظ لڑکا صحیح طریقے سے ادا نہیں کررہا تھا جس پر لڑکی والوں کو شک ہوا، بعدازاں شناختی کارڈ دیکھنے پر انکشاف ہوا کہ دولہا ہندو ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دولہا ہیلی کاپٹرپر دلہن لینے پہنچ گیا

لڑکی کے گاؤں والوں نے لڑکے اور اس کے دوستوں کو موقع سے فرار ہوتے ہوئے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی اور لڑکے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا جہاں دلہن نے اعتراف کیا کہ وہ لڑکے کے مذہب کے بارے میں جانتی تھی۔

متعلقہ خبریں