جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا فیصلہ حق میں آئے گا، گورنر پنجاب کی وزیراعظم کو بریفنگ

فیصلہ حق میں

اسلام آباد : چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی، جس میں دورہ یورپ پر بریفنگ دی۔

گورنر پنجاب نے بتایا کہ دورہ یورپ کے دوران جی ایس پی پلس میں توسیع کے لئے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں۔ یورپی پارلیمنٹ کے 4 نائب صدور سمیت 30 یورپی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی۔ برسلز، ہنگری، اٹلی میں بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑؑھیں : جی ایس پی پلس معاہدے سے تجارت کو فائدہ ہوا : وزیر اعظم عمران خان

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔ یورپی پارلیمنٹ کے اراکین امن کے لیے پاکستانی کردار کے متعرف ہیں۔ افغان امن عمل کے لیے پاکستانی کردار کو یورپ میں سب سراہا رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے گورنر پنجاب کے کردار کو سراہا۔

چوہدری سرور نے کہا کہ یورپی اراکین پارلیمنٹ نے جی ایس پلس ااسٹیٹس میں توسیع کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوران ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ خبریں