جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

صوبوں کا جی ایس ٹی پر اختلافات، آئی ایم ایف قرضوں میں تاخیر کا امکان

جی ایس ٹی پر

اسلام آباد : صوبوں کا جی ایس ٹی پر اختلاف کو طول دینا 750 ملین کے دو سپورٹ بجٹ قرضوں کی منظوری میں تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔

صوبوں کے درمیان جی ایس ٹی پر اختلاف رائے کے باعث عالمی بینک سے ملنے والے 750 ملین کے دو بجٹ سپورٹ قرضوں کی منظوری میں تاخیر ہونے کا امکان ہے۔ التواء سے پاکستان کی بجٹ میں مدد کی بحالی میں بھی تاخیر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت مدت پوری کرگئی تو قرضہ دوگنا ہوچکا ہوگا : شاہد خاقان عباسی

عالمی بینک بورڈ نے 500 ملین ڈالر کے ترقیاتی پالیسی کریڈٹ کی پہلی منظوری پائیدار معیشت پروگرام کے تحت دی تھی۔

فوسٹر ٹرانسفارمیشن سیکیورٹی ہیومن انویسٹمنٹ پروگرام کے لئے 250 ملین کا ایک اور قرض بھی التواء کا شکار ہے۔ حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ750  ملین کے قرض پروگرام میں دو ماہ سے زائد عرصہ کیلئے تاخیر ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں