جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم ریلیف فنڈ : جی ٹی وی کی لائیو ٹیلی تھون کے دوران کروڑوں روپوں کی امداد کا اعلان

لائیو ٹیلی تھون

کورونا وائرس ریلیف فنڈ کیلئے کی جانے والی جی ٹی وی اسپیشل ٹیلی تھون گونج آج بھی سنی جارہی ہے۔ کورونا ریلیف فنڈ ٹیلی تھون نے سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔

جی ٹی وی بنا پاکستان کے غریب اور بے سہارا عوام کی آواز۔ جی ٹی وی کی ٹیلی تھون میں مخیر حضرات نے دنیا بھر سے پانچ کروڑ تراسی لاکھ ستانوے ہزار سات سو روپے کے عطیات جمع کرائے۔ دبئی اور پاکستان کے مخیر حضرات نے وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دئیے۔

خوبصورت ٹیلی تھون کی میزبانی کے فرائض معروف اینکر ثناہاشمی اور اداکار فیصل قاضی نے ادا کیئے۔

پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات نے بھی جی ٹی وی کی ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان گورنر سندھ عمران اسماعیل اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے جی ٹی وی کی کاوشوں کو سراہایا۔

یہ بھی پڑھیں : عوام کورونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں : وزیراعظم عمران خان

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس بہت ہی خطرناک ہے۔ خطرناک وباء کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کرنی ہے۔ انہوں نے جی ٹی وی ٹیلی تھون میں شرکت کے ذریعے سب کو کشمیریوں کا خیال رکھنے کا بھی مشورہ دے دیا۔

دبئی کے معروف بزنس مین سردار شفقت نے کورونا ریلیف فنڈ میں پانچ لاکھ درہم بمعہ میڈیکل اور دیگر سامان دینے کا اعلان کیا۔

چیئرمین فائیو فشر گروپ عبدالعزیز بلوچ نے کورونا فنڈ میں چار لاکھ درہم کی خطیر رقم دینے کا اعلان کیا،  عبدالعزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی مستحقین کیلئے کورونا فنڈ میں عطیہ کریں۔

دبئی سے پاکستان بزنس کمیونٹی کی جانب سے بھی ایک لاکھ درہم کورونا فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا، چودھری عزیز نے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے مستحق افراد کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

معروف بزنس مین سہیل خان نے کورونا ریلیف فنڈ میں 10 لاکھ اور ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن پاکستان نے پندرہ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

لاکھوں کروڑوں کے عطیات کے درمیان کراچی کے عبدالغفار کا عطیہ آنکھوں کو تر کرگیا۔ لوگوں کو ہنسانے والے میزبان فیصل قاضی آبدیدہ ہوگئے۔ پانچ سو روپے کی امداد کو اہم ترین مدد قرار دے دیا۔ اینکر ثناء ہاشمی بھی روہانسی ہوگئیں۔

جی ٹی وی کی خصوصی نشریات میں دیگر مخیر حضرات نے دل کھول کرعطیات جمع کرائے۔ مولانا صوفی جمیل اور جی نیوز کے سینئر صحافی و اینکر پرسن مظہر برلاس، منصور خان اور متین حیدر اور دیگر نے شرکت کی۔

جی ٹی وی کی انتظامیہ نے مخیر حضرات اور عوام کی جانب سے ٹیلی تھون کو کامیاب بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں