جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جی ٹی وی کا پروگرام مدمقابل بیوروکریسی کی عیاشیاں سامنے لے آیا

بیوروکریسی کی

کراچی : جی ٹی وی کے پروگرام مدمقابل نے بیوروکریسی کی عیاشیوں اور کرپشن سے پردہ اٹھا دیا۔

سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے جی ٹی وی کے پروگرام مدمقابل میں بیوروکریسی کی عیاشیوں اور کرپشن  سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ‏جو لگژری گاڑیاں شریف ہاؤس سے بازیاب کروائیں تھیں وہ بیوروکریٹس اور 6 سے 8 حکومتی وزراء کو دے دی گئی ہیں، یہی کام نواز دور میں بھی ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی سیاسی اشرافیہ کو کرپٹ بناتی ہے، انہیں ایک روپے کی کرپشن کرنے دیتی ہے تو خود ایک ہزار کی کرپشن کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جی ٹی وی کی گھوٹکی ریلوے ٹریک کی تباہ حالی کی نشاندہی کے باوجود حکام نہ جاگے

ان کا کہنا تھا کہ بیورکریٹس نے محکموں سے گاڑیاں لے کر خود رکھ لی ہیں، وہ ان کے گھر والے استعمال کرتے ہیں، یہ لوگ لاہور میں کام بھی نہیں کرتے، ان کے لاہور اور اسلام آباد دونوں جگہ گھر ہیں۔

رؤف کلاسرا نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا یہ وہ وزیراعظم ہیں، جنہیں سائیکل پر بیٹھ کر آنا تھا اور ان کے بیورکریٹس اور وزراء کیا کارنامے انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں