جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مزار قائد پر گارڈز کے فرائض ائیر فورس کے دستے نے سنبھال لئے

گارڈز کے فرائض ائیر

کراچی : مزار قائد پر گارڈز کے فرائض ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان کے دستے نے سنبھال لئے۔

پاک فضائیہ نے کراچی میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں بانی پاکستان کے مزار پر تقریب کا انعقاد کیا، جس میں ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ (ستارہ امتیاز ملٹری) ائیر آفیسر کمانڈنگ اصغر خان اکیڈمی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن نے ایک پر امن لیکن پر عزم ریاست کے وجود کو للکارا تھا : سربراہ پاک فضائیہ

مزار قائد پر گارڈز کے فرائض ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کیڈٹس نے سنبھال لئے، کُل 44 کیڈٹس دستے میں شامل ہیں، جن میں سے 4 خواتین اور 40 جوان شامل ہیں۔

مہمان خصوصی نے بابائے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ایئرمارشل قیصر خان جنجوعہ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے

متعلقہ خبریں