جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گوجرانوالہ: سلنڈر دھماکے سے دکان کی چھت گر گئی، تین افراد جاں بحق

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ:  نعمانیہ روڈ کے قریب چائے کی دکان میں سلنڈر دھماکہ سے دکان کی چھت گر گئی ملبے تلے دب کر تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تھانہ ماڈل ٹاون کے علاقہ نعمانیہ روڈ کے قریب چائے کی دکان میں سلنڈر دھماکے سے دکان کہ چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں 9 افراد ملبے تلے دب گئے ریسکیو ٹیموں نے تین افراد کی نعشوں کو ملبے سے نکال لیا ہے

نواز شریف اس ملک کا اثاثہ ہیں، وہ علاج مکمل کرواتے ہی واپس آجائیں گے: ن لیگ رہنما

جبکہ چھ کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہستال منتقل کر دیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد یونس محمد شوکت جبکہ ایک نامعلوم شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں شہباز,رضوان,عثمان, حمزہ,عبداللہ اور عبدالرحمان ہیں تاہم ریسکیو آپریشن جاری ہے

متعلقہ خبریں