جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

گلوکار شہزاد رائے کا کچھ عرصہ قبل اہلخانہ سمیت کورونا کا شکار ہونے کا انکشاف

شہزاد

کراچی: پاکستانی گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اُن کے اہل خانہ کورونا سے متاثر ہوگئے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شہزاد رائے نے بتایا کہ انہیں اور اہل خانہ کو کرونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

شہزاد رائے نے لکھا کہ کچھ عرصہ قبل میں اور اہل خانہ وائرس کی تکلیف سے گزرے البتہ اب متاثر ہونے والے تمام لوگ بالکل ٹھیک ہیں۔

سماجی رہنما نے یورپی یونین کے تعاون سے تیار کی جانے والی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جس کے ذریعے عوام کو کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو آسانی سے سمجھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزاد رائے نے نازیہ حسن کا گانا گا کر گلوکارہ کی یاد تازہ کردی

اس ویڈیو کے ذریعے عوام کو سماجی فاصلے اور ماسک لگانے کی ترغیب دی گئی اور بتایا گیا ہے کہ اگر ان دو کاموں پر پابندی سے عمل کرلیا جائے تو آپ کرونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

گلوکار نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ وبا سے بچنے کے لیے عید قرباں بھی سادگی سے منائیں اور عید کے موقع پر سماجی فاصلے کو خاص طور یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں