جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

گلوکار طاہرشاہ نے نئے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی

گانے

‘آئی ٹو آئی’ اور ‘اینجل’ سے شہرت پانے والے معروف گلوکار طاہر شاہ اب اپنے نئے گانے ‘فرسٹ لُک’ کے ساتھ حاضر ہوں گے۔

گلوکار طاہر شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے آنے والے گانے ’فرسٹ لُک‘ کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے نئے گانے کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا بھی اعلان کیا۔

 

گلوکار طاہر شاہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں لال گلاب کے پھول کی پتیوں سے ایک دِل بنایا ہوا ہے اور اُن کا یہ نیا گانا مارچ کی بائیس تاریخ کو جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں