جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شاہد خاقان یا راجا پرویز اشرف نہ ہوتے تو میرے کاغذات مسترد ہوجاتے : یوسف رضا گیلانی

شاہد خاقان یا راجا پرویز

اسلام آباد : یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان یا راجا پرویز اشرف نہ ہوتے تو میرے کاغذات مسترد ہوجاتے۔

اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیئے الیکشن کمیشن پہنچے، ان کے ہمراہ دو سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف بھی آئے۔ پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان یا راجا پرویز اشرف نہ ہوتے تو میرے کاغذات مسترد ہوجاتے، یہ ناانصافی ہے۔ لوگ ضمیر کے مطابق مجھے ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے وکلاء نے کہا کہ حفیظ شیخ کے کاغذات چیلنج کرتے ہیں۔ ہمارے پاس بھی بہت سا مواد موجود ہے ہم بھی اعتراض لگا سکتے تھے۔ حفیظ شیخ میری سابقہ کابینہ کا حصہ ہیں، ان کے خلاف اعتراضات داخل نہیں کرنا چاہتا۔ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ہمارے 14 ووٹ زیادہ تھے، لیکن ہم ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی روایت ختم کردی ہے: وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ شیدول کا جب اعلان ہوا تو نیئر بخاری نے مطالبہ کیا تھا کہ شیڈول کے وقت کو بڑھا دیا جائے، لیکن الیکشن کمیشن نے ان کی بات نہیں مانی تھی، الیکشن کمیشن نے اس الیکشن کو بھی شروع ہونے سے پہلے ہی متنازعہ بنادیا۔ اگلے دن ہی الیکشن کمیشن نے دو دن کا وقت بڑھا دیا۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اب حکومتی پارٹی نے ہی کہہ دیا ہے کہ ہماری تیاری نہیں ہے ہمیں وقت دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے حکومت کو 3 بجے تک کا وقت دے دیا ہے۔ اگر میرے تائید اور تصدیق کندگان نہ ہوتے تو میرے کاغذات مسترد کیئے جاتے۔ اب ان کے پاس کاغذات یا تیاری نہیں تو انہیں وقت دے دیا گیا۔

لیگی نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین میں ترمیم کا حق صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے۔ اگر کسی چور دروازے سے آئینی ترمیم ہوئی تو یہ زیادتی ہوگی۔ جس طرح آئین میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کررہے ہیں، پی ڈی ایم اس کو مسترد کرتی ہے۔ ویڈیو اسکینڈل والے پی ٹی آئی کے اور لینے والے بھی پی ٹی آئی کے تھے۔

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں تو کبھی وقت نہ ملتا۔ حکومت کے ہتھکنڈںے ان کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے۔ ووٹرز کو کنفوژ کیا جا رہا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی ہے۔

متعلقہ خبریں