جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

حفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کی تجویز

حفیظ

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اجلاس میں گندم کی امدادی میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کی سمری منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گندم کی امدادی قیمت 1365 سے بڑھاکر 1400 روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت بحران سے نکل رہی ہے : عبدالحفیظ شیخ

ایجنڈے مطابق پیٹرولیم کے شعبے میں کاروبار میں آسانی کے متعلق سمری ایجنڈے میں شامل جبکہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کا رواں اور گذشتہ مالی سال کا بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق ایکویٹی انوسٹمنٹ کی مد میں 2 کروڑ 25 لاکھ کی منظوری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں