جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

حفیظ کے 99 رنز کام نہ آسکے، پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

پاکستان

ہملٹن: محمد حفیظ کے 99 رنز کام نہ آسکے، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، کیویز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔

نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز گرین ٹیم اپنے نام نہ کرسکی۔ سیریز کے اب تک کھیلے گئے دونوں ہی میچوں میں شاہینوں کو کیویز نے شکست سے دوچار کیا۔

دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 164 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، نیوزی لینڈ کے ٹِم سیفرٹ نے 84 رنز اور کپتان کین ولیمسن نے 57 رنز جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ نے 99 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی اننگز کا سارا دارو مدار محمد حفیظ کے کندھے پر رہا، رضوان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق 0 پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ حیدر علی نے 8، خوشدل شاہ نے 14 اور فہیم اشرف نے 4 رنز بنائے۔ کیویز کے ٹم ساؤتھی نے اپنے اسپیل میں عمدہ بولنگ کی اور صرف 21 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے لیے گپٹل نے تیز آغاز کیا تاہم 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد سیفرٹ اور کپتان ولیمسن نے ہدف پورا کرلیا، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 19 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاداب خان کا کہنا ہے کہ پاور پلے میں بہتر کھیل پیش نہ کرنے کی وجہ سے مسلسل دوسرا میچ ہارے۔

مین آف دی میچ ٹم ساؤتھی قرار پائے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان ٹیم اگلے میچ میں وائٹ واش سے بچ پائے گی یا نہیں۔

متعلقہ خبریں