جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ رہیں گے، اسد عمر نے افواؤں کی تردید کردی

حفیظ شیخ ہی

اسلام آباد : اسد عمر نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے، معیشت کی بحالی کے لیے کام صحیح سمت میں ہے۔

سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جھوٹی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔ حفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے۔ موجودہ صورتحال سے مطمئن ہونا اور کام سے مطمئن ہونا دو الگ الگ باتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین ایف بی آر کی عہدے پر مزید کام کرنے سے معذرت

انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ مشکل صورتحال ہے، لیکن معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے جو کام ہو رہا ہے وہ صحیح سمت میں ہے۔ انشاء اللہ حالات بہتر ہوں گے۔

متعلقہ خبریں