جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ہفتہ سے پیر کے دوران سندھ اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

سندھ اور بلوچستان

ہفتہ سے پیر کے دوران سندھ اور بلوچستان میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی اربن فلڈنگ زیر ین سندھ کے نشیبی علاقے دوبارہ زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

ہفتہ سے پیر کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، شہید بینظیر آباد، دادو، تھرپارکر، ننگرپارکر، میرپورخاص، اسلام کوٹ، عمرکوٹ، سانگھڑ، سکھر اور لاڑکانہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اور بلوچستان میں مون سون بارشوں نے ریکارڈ توڑ دیے

کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، میرپورخاص میں اتوار اور پیر کو موسلادھار بارش کے بعد اربن فلڈنگ کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں