جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حلیم عادل شیخ کا سندھ حکومت سے اسمبلی کا پری بجٹ سیشن بلوانے کا مطالبہ

پری بجٹ سیشن

کراچی : حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پری بجٹ سیشن جلد بلوائے، تاکہ آنے والے بجٹ پر بحث کی جاسکے۔

قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں سوال اٹھایا ہے کہ ہر سال جنوری سے مارچ تک پری بجٹ سیشن بلوایا جاتا ہے، اس سال کیوں نہیں بلوایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 2021 کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ثابت ہوگا : حلیم عادل شیخ

انہوں نے کہا کہ رول 143 سب رول 1 سندھ اسمبلی کے تحت پِری بجٹ سیشن میں تمام اراکین کی رائے لی جاتی ہے۔ ہر سال آنے والے بجٹ پر بحث کی جاتی، لیکن اس سال ابھی تک عمل نہیں ہوا۔

حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اسمبلی کے قانون رول 143 سب رول 2 کے مطابق پِری بجٹ سیشن جلد بلوائے، تاکہ آنے والے بجٹ پر بحث کی جاسکے۔

متعلقہ خبریں