جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں ضمانت منظور

حلیم ضمانت

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

سندھ ہائیکورٹ میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں حَلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کر لی۔ حَلیم عادل شیخ کو دو دو لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں لوگوں کو کتوں نے مار کھایا ہے : حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ پر ملیر ضمنی انتخابات دوران ہوائی فائرنگ اور خوف حراس پھیلانے کے دو مقدمات درج تھے۔ دونوں مقدمات میمن گوٹھ میں درج ہیں۔ مقدمات میں دہشتگردی کے دفعات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ گزشتہ ایک ماہ سے گرفتار ہیں۔

متعلقہ خبریں