جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

حلیم عادل شیخ کی پانچ گھنٹے طویل تقریر، اراکین نے خدا کا واسطہ تک دے دیا

پانچ گھنٹے

کراچی : اجلاس میں بجٹ بحث کے آخری روز اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی پانچ گھنٹے کی طویل تقریر پر اراکین بے زار ہوگئے۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کی تاریخ کا طویل ترین خطاب کر ڈالا۔ بجٹ اجلاس میں حلیم عادل شیخ اتنا بولے کہ اراکین اسمبلی بور ہوگئے اور نیند کی آغوش میں چلے گئے۔

جب انہوں نے خطاب شروع کیا تو کسی کو امید نہ ہوگی، کہ وہ آج پانچ گھنٹے خطاب کا ایک نیا ریکارڈ بنانے آئے ہیں۔ قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا، انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو تقریر ختم کرنے کے لئے خدا کا واسطہ تک دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ اسمبلی نے 17 سو 13 ارب روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری دے دی

چار گھنٹے پچاس منٹ کی تقریر میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اجلاس کو سنجیدگی سے لیا جائے مچھلی بازار نہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں جمہوریت کا جنازہ نہیں نکالنا چاہیے۔ ایم کیو ایم والے آپ کے ہی ہیں۔ اکثریت کو اقلیت کو تسلیم کرنا ہوگا، ایسا ماحول نہ بنایا جائے کہ اکثریت جو چاہے کرلے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ جنہوں نے بکنا ہے، وہ بک گئے۔ جب لوٹوں کو ادھر بٹھایا جاتا ہے اس پر دکھ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں