جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ہمارے احتجاج نے حکمرانوں کی اکڑ ختم کردی ہے، ہم فتح کے قریب ہیں: مولانا فضل الرحمان

احتجاج

پشاور: مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے احتجاج نے حکمرانوں کی اکڑ ختم کردی ہے، ان کی کشتی ڈوبنے والی ہے، ناجائز حکمرانی نہیں چلنے دیں گے۔

پشاور میں جلسے سے خطاب میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ہر قربانی کے لیے تیار رہنا ہے۔ ہم فتح کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ لوگ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے غدار ہیں۔ غداروں کو پاکستان میں حکمرانی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے والی ہے۔ ہمارے احتجاج سے حکمرانوں کی اکڑ ختم ہو گئی ہے

یہ بھی پڑھیں: استعفیٰ ان کا باپ بھی دے گا کیونکہ ان کے مدمقابل ہم ہیں، مولانا فضل الرحمن

تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب فارن فنڈنگ کا معاملہ آتا ہے تو خود احتساب سے بھاگتے ہیں۔ بی آر ٹی سے متعلق تحقیقات پر یہ لوگ عدالتوں کے پیچھے چھپتے ہیں۔

مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ ناجائز حکومت کو تسلیم نہیں کرتے، ہم اسے گھر بھیجنے تک لڑتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں