جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے ترجمان خالد قدومی کی جی ٹی وی کے پروگرام میں اہم گفتگو

فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے ترجمان خالد قدومی کی جی ٹی وی کے پروگرام میں اہم گفتگو

جی ٹی کے پروگرام ساتھ سے آٹھ ثناء ہاشمی کے ساتھ میں حماس کے ترجمان خالد قدومی نے خصوصی گفتگو کی ۔

ترجمان حماس خالد قدومی کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ فلسطینی عوام بھرپور مزاحمت کررہی ہے اور ابھی فلسطینی بچہ بچہ سڑک پر موجود ہے اورظالم اسرائیل کے سامنے سینہ تان کرکھڑا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دنیاسمجھتی ہے کہ حماس لڑرہی ہے مگر ایسا نہیں ہے یہ جنگ توفلسطینی عوام خود لڑرہی ہے حماس تو عوام کے بیک پر موجودہے، اس کی حیثیت ستون کی ہے ،حماس کے مجاہدین قربانی دینے کے لئے ہمیشہ تیا ر ہیں مگر اب یہ جذبہ عام عوام میں بھی موجود ہیں اور ہم صرف سپورٹ کررہے ہیں۔

خالد قدومی کا کہنا تھا کہ مقاومت نے اسرائیل کی خاص خاص تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے ۔مگرظالم اسرائیل ہمارے بچوں کو نشانہ بنارہا ہے اسرائیل نے 14 منزلہ عمارت کو بس 5 منٹ کے نوٹس پر تباہ کردیا ،لیکن اسرائیل کے اس وحشیانہ اقدام پردنیا خاموش ہے۔اسرائیل کھلے عام جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے اور دنیا اس بارے میں خاموش ہے۔

متعلقہ خبریں