جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلاول بھٹو، نواز شریف کے حوالے سے بات نہ کرتے تو اچھا تھا : حمزہ شہباز

نواز شریف کے حوالے

لاہور : حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے میاں نواز شریف کے حوالے سے جو بات کی ہے وہ نہ کرتے تو اچھا تھا، جب آصف زرداری بیمار تھے تو میں ان کی صحت یابی کے لئے دعا کرتا تھا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں بلاول بھٹو کے نواز شریف سے متعلق بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے میاں نواز شریف کے حوالے سے جو بات کی ہے وہ نہ کرتے تو اچھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی حکومت چھ ماہ میں چلی جائے گی : بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ نواز شریف علاج کے لئے بیرون ملک گئے ہوئے ان کی طبیعت خراب ہے، جب آصف زرداری بیمار تھے تو میں ان کی صحت یابی کے لئے دعا کرتا تھا۔ سیاست میں جو شائستگی کا سفر کیا تھا اس کو برقرار رہنا چاہیے۔

ان کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا تھا میثاق معیشت کریں، مہنگائی کی وجہ عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں