جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

گرفتاریاں کرکے حمزہ شہباز پرانی روایات کو اجاگر نہ کریں: چودھری شجاعت

چودھری شجاعت

لاہور: چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں کر کے حمزہ شہباز پرانی روایات کو اجاگر نہ کریں، کیس عدالت میں چل رہا ہے عدالت میں آ کر کیس کو لیڈ کریں۔

صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کا کیس چل رہا ہے، پنجاب پولیس نے کل رات پنجاب اسمبلی کے افسران و ملازمین کو گرفتار کرلیا، گرفتاریاں پنجاب حکومت کے حق میں بیانات کروانے کیلئے کی جا رہی ہیں۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں کر کے حمزہ شہباز پرانی روایات کو اجاگر نہ کریں، کیس عدالت میں چل رہا ہے عدالت میں آ کر کیس کو لیڈ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے پنجاب اسمبلی کے مزید آفیسرز کو گرفتار کر لیا : ترجمان کا دعویٰ

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کے متعلق کیس میں پنجاب حکومت نے چیف سکیورٹی افیسر میجر فیصل حسین کو ضمانت پر ہونے کے باوجود گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ گریڈ 21 اور گریڈ 22 کے افسران اور ملازمین اپنی حفاظتی ضمانتیں کروانے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ خبریں