جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس میں مبتلاء حمزہ شہباز کی جیل سے اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد

جیل سے اتفاق اسپتال

لاہور : کورونا وائرس میں مبتلاء حمزہ شہباز کی جیل سے اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حمزہ شہباز کی جیل سے اتفاق اسپتال منتقلی کی درخواست دی گئی تھی، جسے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے مسترد کردی اور حمزہ شہباز کے علاج معالجے سے متعلق تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

یہ بھی پڑھیں : حمزہ شہباز کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار شہزاد اکبر ہوں گے : عطااللہ تارڑ

ن لیگ کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حمزہ شہباز گذشتہ ایک ہفتے سے کورونا وائرس کا شکار ہیں، ان کا تمام طبی ریکارڈ اتفاق اسپتال میں موجود ہے۔ حمزہ شہباز کو میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر فوری طورپر اسپتال منتقل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں