جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

قرارداد

لاہور: مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے حمزہ شہباز کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا کہ سرکاری و نجی لیباٹری سے حمزہ شہباز کے دونوں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں کورونا وائرس کے ہر مریض کو الگ سے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔

قرار داد کے مطابق حکومت سیاسی عداوت اور بغض کی بناء پر حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل نہیں کررہی قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں