ہر گزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے : مریم اورنگزیب

صحت بگڑ رہی نواز شریف

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو جتنی جلد بیرون ملک منتقل کیا جائے گا، اتنا ہی ان کے علاج کے لیے بہتر ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی صحت بگڑ رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق محمد نوازشریف کو جتنی جلد بیرون ملک منتقل کیا جائے گا، اتنا ہی ان کے علاج کے لیے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ڈاکٹرز کا سب سے اولین چیلنج نوازشریف کے مرض کی درست تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی صحت بگڑ رہی ہے۔ نوازشریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس کل لاہور پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر حکومت تذبذب کا شکار، فیصلہ آج ہوگا

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز محمد نوازشریف کو طبی طور پر سفر کے لئے آج سے پھر تیار کرنا شروع کریں گے۔ نوازشریف کو پہلے بھی اسیٹرائیڈز کی ہائی ڈوززر ہیں۔ اسٹیرائڈز اور دیگر ادویات کی مدد سے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو سفر کے قابل بنایا جائے گا۔

ڈاکٹرز نے گزشتہ روز نواز شریف کی نازک صحت کے پیش نظر ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کے لئے کہا تھا۔