جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

حریم فاروق سردی میں کانپتے ڈلیوری بوائے کی حمایت میں بول پڑیں

فاروق

لاہور: اداکارہ حریم فاروق سردی میں کانپتے ہوئے ڈلیوری بوائے کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

باہمی رابطے کی ویب سائٹ لنکڈ ان پر حریم فاروق نے ڈلیوری بوائے کی کچھ تصاویر شیئر کیں جوکہ بارش میں پریشانی کے عالم میں سڑک کنارے بیگ اُٹھائے سردی میں کانپتا ہوا نظر آرہا ہے۔

حریم فاروق نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں ڈلیوری بوائے کی پریشان کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک ریسٹورنٹ کا رائیڈر سڑک کے کونے پر کھڑا رو رہا تھا۔ پوچھنے پر پتا چلا کہ تیز بارش کی وجہ سے کھانا دیر سے پہنچنے پر کسٹمر نے کھانا لینے سے انکار کر دیا۔ اب 3800 روپے کا بل اس کی تنخواہ سے کٹے گا جب کہ اس کی تنخواہ 9 ہزا روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوتیلے باپ نے بچپن میں زیادتی کی جس وجہ سے گھر چھوڑنا پڑا، فریال محمود

حریم فاروق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیچارہ لڑکا اتنی سردی میں بارش میں کھانا دینے دینے آیا۔ ذرا سی دیر پر کھانا نہیں لیا۔ کیا انکار کرنے پر کھانا منگوانے والوں کو ذرا بھی شرم نہیں آئی؟

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کھانے کے پیسے ڈلیوری بوائے کی تنخواہ سے کٹوتی کرنے پر ہوٹل انتظامیہ کو شرم نہیں آئی؟

متعلقہ خبریں