جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

حریم شاہ کی میوزک ویڈیو "نخرےباز” سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول

حریم شاہ

کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی پہلی میوزک ویڈیو کا گانا "نخرے باز” شیئر کیا ہے۔

پاکستان کی متنازع ترین ٹک ٹاک اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک اب ٹک ٹاک سے آگے بڑھ کر میوزک ویڈیو کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں۔

گزشتہ روز حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک میوزک ویڈیو شیئر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ میری پہلی میوزک ویڈیو ہے امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گی اور آپ اسے انجوائے کریں گے۔

دراصل یہ ویڈیو ابھی کی نہیں ہے بلکہ یہ گزشتہ برس 6 اکتوبر 2019 کو اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پنجابی ریپرگلوکار ارباز آرے کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ پاکستان کے بعد دبئی میں بھی ہراسانی کا شکار

یہ میوزک البم بھی ارباز آرے کا ہے جب کہ اس میں خاتون سنگرایش چغتائی نے ارباز کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ ویڈیو میں حریم شاہ اور صندل خٹک ماڈلنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

یوٹیوب پراس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

 

متعلقہ خبریں