معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے۔
حریم شاہ کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حریم شاہ کو ایک معروف ٹی وی چینل نے رواں برس رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔
یہ ٹوئٹ دوروز قبل 30 مارچ کو کیا گیا تھا جس میں حریم شاہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے لوگوں سے سوال پوچھا تھا کہ کیا آپ مجھے رمضان کے پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں؟
I have been approached by a Leading TV Channel to host their 2020 Ramadan transmission .. Do you want to see me host it? Share your thoughts.
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) March 30, 2020
حریم شاہ کے اس سوال پر سینکڑوں لوگوں نے انہیں جواب دیا۔
فرح نامی صارف نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا چلیں ٹھیک ہے اگر اللہ آپ کو اپنی طرف لانا چاہتا ہے تو یقین جانئے آپ اس ٹرانسمیشن سے ہی اپنے آپ کو اللہ کی طرف رجوع کرسکتی ہیں۔ ہم سب گناہگار ہیں پر بخشنے والی ذات رب کی بہت اعلیٰ ہے۔ رمضان کے صدقے اللہ پاک آپ کو اور ہم سب کو ہدایت دے آمین۔
Chalen theek hai agar Allah apko apni taraf laana Chahta hai to yakin janiye aap is transmission se he Apne apko Allah ki tarf rujoo karsakti Hain hum Sab gunhagar Hain per bakhshne waali zaat Rab ki Boht aala hai.. ramzan k sadqe Allah Pak apko or hum sabko hidayat de aameen 🙏
— farha (@Sindhu5951) March 30, 2020
ایک صارف نے کہا حریم شاہ کو وینا ملک کی بدلے رمضان ٹرانسمیشن کی پیشکش کی جارہی ہے۔
Veena malik kie placement mai
— Merchantsohail (@sohailfd) March 30, 2020
جب کہ عدنان نامی صارف نے کہا اس وقت کو بھی آنا تھا اللہ ہمارے دین اور ایمان کی حفاظت فرما۔
For God sake🙏
اس وقت کو بھی آنا تھا
اللہ ہمارے دین اور ایمان کی حفاظت فرما— Adnan❤️ (@AdnanAl73067023) March 30, 2020