جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

حرِیم شاہ کی وطن واپسی پر گرفتاری سے بچنے کی کوشش ناکام، درخواست خارج

حرِیم شاہ

کراچی : حرِیم شاہ نے وطن واپسی اور ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاکر حرِیم شاہ کے خلاف کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حریم شاہ ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتی ہے۔ انہیں تین اکتوبر کو وطن آنا ہے، گرفتاری سے روکا جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے؟

وکیل نے بتایا کہ مقدمہ درج نہیں ہوا، ایف آئی اے نے انکوائری کے لیے طلب کیا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ جب مقدمہ ہی درج نہیں ہوا تو گرفتاری سے کیسے روک سکتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کارروائی کیخلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد کردی

وکیل نے کہا کہ خدشہ ہے وطن واپسی پر ایف آئی اے حریم شاہ کو گرفتار کرلے گا۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ عدالت سے گیم کھیلنا بند کیا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو پہلے بھی تحفظ دیا۔ درخواست گزار نے عدالتی حکم نامے کا غلط فائدہ لیا اور استعمال کیا۔

جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ حریم شاہ نے چانس ضائع کیا۔ درخواست گزار چاہے تو وطن واپسی پر گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔ یہ وہی لیڈی ہیں، ناں جس نے رقم ظاہر کی تھی اور منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا تھا؟ ایف آئی اے کو تحقیقات سے نہیں روکا جاسکتا ہے۔

عدالت نے حریم شاہ کے وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

متعلقہ خبریں