جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ہرنائی زلزلے : 17 افراد جاں بحق، 232 زخمی، کئی املاک تباہ ہوئی : رپورٹ

17 افراد جاں

کوئٹہ : ہرنائی زلزلے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ کئی اسکول اور اسپتال تباہ ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں تباہ کن زلزلے کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پارٹی آئین کی روح سے تحریری استعفیٰ نہیں دیا : جام کمال کا الیکشن کمیشن کو خط

رپورٹ کے مطابق زلزلے سے 17 افراد جاں بحق، 32 شدید جبکہ 200 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ 260 مکانات مکمل تباہ، تین ہزار 720 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ زلزلے سے 32 اسکولز، 5 اسپتال اور 5 مساجد بھی شہید ہوئیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں7 اکتوبر کو 5.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

متعلقہ خبریں