جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا تہلکہ آمیز انٹرویو ، بڑے بڑوں کی پول کھول دی۔

حریم شاہ کا تہلکہ آمیز انٹرویو

مجھے ویڈیو لیک ہونے کا کوئی ڈر نہیں کیونکہ میں نے ایسا کوئی کام ہی نہیں کیا،مشہور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا تہلکہ آمیز انٹرویو

معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ویڈیو لیک ہونے کا کوئی ڈر نہیں،کیونکہ میں نے ایسا کوئی کام ہی نہیں کیا جس کا مجھے خوف ہو۔

حریم شاہ یوٹیوب کے مشہور شو ’’ٹو بی آنیسٹ‘‘ میں تابش ہاشمی کی مہمان ہوئیں جہاں انہوں نے پاکستانی سیاست، سیاستدانوں سمیت کئی موضوعات پر دلچسپ باتیں کیں۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بتایا کہ وہ بہت نڈر ہیں، کسی سے نہیں ڈرتیں اور نہ ہی کسی کو خود پر مسلط ہونے دیتی ہیں۔

حریم شاہ نے ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہلی تنخواہ کے بارے میں بتایا کہ انہیں ایک کمپنی نے برانڈ ایمبیسیڈر بنایا تھا اور ان کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق، اداکارہ کی والدہ نے خاموشی توڑدی

حریم شاہ نے بتایا کہ اگر انہیں کبھی مستقبل میں کوئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا موقع ملے تو وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی اور انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی وجہ بلاول کو قرار دیا۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شو میں سینئر صحافیوں اور اینکرز کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ریٹنگ کے چکر میں اپنے شوز میں بے بنیاد اورجھوٹی باتیں کرتے ہیں۔

پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی نے حریم شاہ سے پوچھا اگر کوئی ایسی ویڈیو آپ کی لیک ہوجائے جو آپ نہیں چاہتیں کہ دوسروں کے سامنے آئے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟

ٹک ٹاکر نےدوران شو وزیر داخلہ شیخ رشید کو کال کی اور بتایا کہ وہ ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ ان کا فون اٹھاتے ہیں۔

تابش ہاشمی نےٹک ٹاکر سے ان کی وزرا ءاور منسٹرز تک رسائی کے حوالے سے پوچھا تو حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید سے ملاقات ان کی ایک پارٹی کے دوران ہوئی تھی اور شیخ صاحب نےخود مجھے اپنا نمبر دیا تھا ۔

 ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا تہلکہ آمیز انٹرو یو میں کہنا تھا کہ ایسا کچھ کرو ہی نہیں کہ آپ کو ویڈیو لیک ہونے کا ڈر ہو۔حریم شاہ نے کہا اللہ سے ڈرو لوگوں کے آگے جھوٹی عزت کا لبادہ نہ اوڑھو،اسل لئے اگر کبھی میری کوئی ویڈیو لیک ہوئی تو میں کہوں گی انجوائے کرو۔

حریم شاہ نے پاکستانی سیاستدانوں کو ٹھرکی قرار دیا اور کہا کہ یہ لوگ بڑے بڑے عہدوں پر تو بیٹھ گئے ہیں لیکن انہیں یہ نہیں معلوم کہ اپنی پوزیشن کا صحیح استعمال کس طرح کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں