جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ہاشم آملا کا پشاور زلمی کو دباؤ سے آزاد ہوکر کھیلنے کا مشورہ

ہاشم

لاہور: پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ ہاشم آملہ نے ٹیم کو دباؤ سے آزاد ہوکر کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے سابق اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ بطور بیٹنگ کوچ اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے پر خوش ہوں، گزشتہ سال بھی پاکستان میں قیام سے لطف اندوز ہوا، ہماری ٹیم پی ایس ایل 6 میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان وہاب ، شعیب ملک، کامران اکمل اور روی بوپارا جیسے کھلاڑی گزشتہ ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے، ان کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، حیدر علی اور دیگر نوجوان کھلاڑی بھی باصلاحیت ہیں، ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکش اداکارہ اسرا بلگیچ پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں

ہاشم آملہ نے کہا کہ نیچرل انداز میں کھیلتے ہوئے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، کھلاڑیوں کو یہی مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی ذہنی دباؤسے آزاد ہوکر کھیلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینئرز اور جونئیرز کا اچھا کمبی نیشن ہونے کی وجہ سے پشاور زلمی ایونٹ میں اپنے پرستاروں کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب ہوگی۔

متعلقہ خبریں