جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

حسن علی اپنی دلہنیا کو لے کر وطن پہنچ گئے

کو

گجرانوالہ: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اپنی بھارتی دلہنیا کو لے کر وطن واپس پہنچ گئے، گھر پہنچنے پر دونوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

پاکستانی قوم کی ایک اوربھارتی بھابھی پاکستان پہنچ گئیں، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحسن علی اپنی بھارتی دلہن کو پاکستان لے آئے حسن علی اورسامعیہ دبئی سے سیالکوٹ پہنچے پھر سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گوجرانوالہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی مشکلات کا شکار

حسن علی اپنی بیوی کے ہمراہ اپنےنئے گھر واپڈا ٹاؤن گجرانوالہ پہنچے تو حسن علی اور سامعیہ کا شاندار استقبال کیا گیا اب سامعیہ کچھ عرصہ پاکستان میں ہی گزاریں گی۔

واضح رہے کہ حسن علی اورسامعیہ کا نکاح 20 اگست 2019 کو دبئی میں ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں