جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

حسن علی سے ان کی اہلیہ کا اظہار محبت

محبت

گزشتہ روز انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی اور اُن کی اہلیہ سامعہ آرزو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دونوں ایک پارک میں موجود ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے گھٹنوں پر بیٹھ کر اپنے شوہر کو گلاب دے کر اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن علی کی اہلیہ سامعہ ہاتھ میں گلاب لیے آتی ہیں اور گُھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنے شوہر کو گلاب پیش کرتی ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔ جس پر حسن علی بہت زیادہ خوش ہوجاتے ہیں اور اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرکے انہیں گلے لگاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Pakistani cricketer #HassanAli is romanced with a rose by wife Samiya ❤🥰🌹

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) on

یہ بھی پڑھیں: حسن علی نے فٹنس بحال کرلی، کرکٹ کے میدان میں واپسی کیلئے تیار ہیں

واضح رہے کہ چند روز قبل پسلیوں میں ہیئر لائن فریکچر کے ساتھ فیشن شو میں جلوے بکھیرنا کرکٹر حسن علی کے لیے تنقید کا باعث بن گیا تھا۔

متعلقہ خبریں