جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حسان خاور فردوس باجی ٹو اور فیاض چوہان کی کاربن کاپی بننے کی کوشش کررہے ہیں

عظمیٰ

لاہور: عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کرائے کے ترجمان منہ کھولنے سے پہلے حقائق بھی چیک کرلیا کریں، حسان خاور فردوس باجی ٹو اور فیاض چوہان کی کاربن کاپی بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

ن لیگ کی ترجمان پنجاب عظمیٰ بخاری کا حسان خاور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کل رات تحریک انصاف کے جلسے میں "نو عمران اونلی عوام” کے نعرے لگتے رہے تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی عمران خان کو مسترد کردیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، ڈسکہ الیکشن سمیت تمام الیکشن تحریک انصاف نے چوری کیے ہیں، کرائے کے ترجمان منہ کھولنے سے پہلے حقائق بھی چیک کرلیا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کیپٹن صفدر ہی آنیوالی وڈیو سے متعلق بہتر طور پر بتاسکتے ہیں: حسان خاور

ان کا کہنا تھا کہ حسان خاور فردوس باجی ٹو اور فیاض چوہان کی کاربن کاپی بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں