جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ایرانی صدر کا وزیراعظم کو خط،امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے درخواست

ایرانی صدر

اسلام آباد: ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان سے امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی درخواست کردی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے

جس میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے،

اس کے علاوہ ایرانی صدر حسن روحانی نے خط میں پاکستان سے کورونا وبا کے تناظر میں امداد کی بھی اپیل کی ہے۔

کورونا کی تباہ کاریاں جاری، اقوام متحدہ کا عالمی طاقتوں کو تمام اختلافات بالائے طاق رکھنے کا مشورہ

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کی درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا تھا

جب کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو امداد بھیجنے پر غور بھی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں