ہزارہ کمیونٹی کا چوتھے روز بھی دھرنا جاری، وزیراعظم کی کوئٹہ آمد کا مطالبہ

کوئٹہ: ہزار گنجی دھماکے کے خلاف ہزارہ کمیونٹی  کا دھرنا جاری، وزیراعظم کی کوئٹہ آمد کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ہزار گنجی دھماکے کے خلاف ہزارہ کمیونٹی مغربی کا دھرنا بائی پاس پر چوتھے روز بھی جاری ہے۔

دھرنے کے شرکاء نے کہا ہے کہ ہم اپنے مطالبات صرف وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھیں گے، جب تک مطالبات منظور نہیں ہوجاتے ہیں تب تک دھرنا جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ دھرنا مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہیں جبکہ حکومتی وفد اور مظاہرین کے درمیان ایک بار مذاکرات کا دور ہوچکا ہے مگر اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

دھرنا کے شرکاء کا کہنا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہزارہ کمیونٹی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور کمیونٹی کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔