ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے ریٹینشن ونڈو بند

پی ایس ایل

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے ریٹینشن ونڈو بند ہوگئی ہے۔

ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، محمد عرفان، جیمز وینس اور شان مسعود کو ری ٹین کرلیا، علی شفیق، جنید خان اور محمد الیاس کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی اور لوک رونکی کو ری ٹین کرلیا، حسین طلعت، عماد بٹ، رضوان حسین اور موسیٰ خان کو بھی ری ٹین کیا ہے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد، محمد نواز، شین واٹسن، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ری ٹین کرلیا، محمد حسنین، نسیم شاہ اور احسان علی کو بھی ری ٹین کیا ہے

پشاور زلمی نے حسن علی، کیرون پولارڈ، وہاب ریاض اور کامران اکمل کو ری ٹین کرلیا، ڈیرن سیمی، امام الحق اور عمر امین کو بھی ری ٹین کیا ہے

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2020 کی گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کٹیگری کے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل

لاہور قلندرز نے فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی، سہیل اختر، حارث رؤف اور سلمان بٹ کو ری ٹین کرلیا۔

جبکہ کراچی کنگز نے بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور افتخار احمد کو ری ٹین کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان شنواری پہلے ہی کراچی کنگز سے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر ہوچکے ہیں۔