جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارت کو باوقار طریقے سے بتادیا کہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں : وزیر خارجہ

بھارت کو باوقار طریقے

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے بھارت کو باوقار طریقے سے جواب دیا۔ بھارت کو بتادیا کہ اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 فروری 2019 کو بھارت نے بالا کوٹ پر حملہ کیا۔ ہم نے اپنی سرحدوں اور اپنی خود مختاری کا دفاع کیا۔ ہم نے 2 طیارے گرائے ان کا ایک پائلٹ بھی پکڑا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا : وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ مودی نے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے یہ قدم اٹھایا۔ سیاسی کامیابی کیلئے پلوامہ کا ڈراما رچایا۔ ہم نے بھارت کو باوقار طریقے سے جواب دیا۔ بھارت کو بتادیا کہ اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ دنیا نے دیکھ لیا امن کیلئے بھارتی پائلٹ کو واپس کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے کردار سے دنیا بخوبی واقف ہے۔ گوسوامی، داس گپتا کے واٹس ایپ پیغامات ظاہر کرتے ہیں یہ طے شدہ منصوبہ تھا۔ ہم نے کرتارپور راہداری کا راستہ کھولا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مودی کے مقبوضہ وادی میں اقدامات کو کشمیریوں نے یکسر مسترد کیا۔  وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیر ہیں، انہوں نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھایا۔ زمینی حقائق سے متعلق تیسری رپورٹ کے منتظر ہیں۔ ہمارے ردعمل کا مقصد کسی کو نیچا دکھانا نہیں دفاع کیلئے آگے بڑھنا تھا۔

متعلقہ خبریں