جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شہباز گِل کی درخواست ضمانت پر سماعت، کل ساڑھے بارہ بجے دلائل دینے کا حکم

ساڑھے بارہ بجے

اسلام آباد : عدالت نے کل ساڑھے بارہ بجے درخواست ضمانت پر دونوں فریقین کو دلائل دینے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس پر وقفے کے بعد سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری

جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ راجہ رضوان عباسی کدھر ہیں؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ ان کا نوٹیفکیشن آج جاری ہو گا۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ کل میں کوئی بہانہ نہیں سنوں گا۔ شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کل  ساڑھے بارہ بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں