جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لاہورہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف درخواست کی سماعت

لاہور: ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں معاونت مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے سابق چیف جسٹس پاکستان کی سیاسی جماعت کے عہدیدار محمد بلال کی درخواست پر سماعت کی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا.

درخواست گزار کے وکلا احمد سعید اور مدثر چودھری نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر نہیں کیا جا سکتا ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے اضافہ کر دیا ہے.

وکلا کے مطابق ایف بی آر کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ائین کے آرٹیکل کی کھلی خلاف ورزی ہے. وکلا نے استدعا کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ خبریں