جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

کراچی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، سپر ہائی وے، گڈاپ اور بحریہ ٹاؤن میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔

ضلع ملیر کے علاقے اسٹیل ٹاؤن، بن قاسم، شاہ ٹاؤن، شاہ لطیف ٹاؤن سمیت گھگھر پھاٹک میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے، لانڈھی کے علاقے بھینس کالونی میں دس منٹ کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کل تک کہیں ہلکی اور درمیانی درجے کی بارشیں متوقع

گلشن اقبال میں کالی بادل آگئے ہیں، گھگھر پھاٹک میں بادل خوب گرجے برسے۔ بحریہ ٹاؤن، گڈاپ اور اطراف کے علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہواؤں کاراج برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں